پاکستان
24 اکتوبر ، 2016

پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا،ڈیڈ لاک ختم ہونے کی وجہ عمران خان کا طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ بناجس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنےمیں شرکت کی باضابطہ دعوت دی،طاہرالقادری نے احتجاج میں شمولیت کےلیے عمران خان کی دعوت قبول کر لی تاہم طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ خود شرکت کریں گے یا نہیںلیکن کرپشن کے خلاف جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کا طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے اور عوامی تحریک کے سربراہ نے دھرنے میں شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔

 

 

مزید خبریں :