دنیا
24 اکتوبر ، 2016

مسلم خواتین کے حقوق کی بات کو مذہبی مسئلہ نہ بنایا جائے، مودی

مسلم خواتین  کے حقوق کی بات کو مذہبی مسئلہ نہ بنایا جائے، مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ مسلمان خواتین کے حقوق کی بات کو ہندو مسلم مسئلہ نہ بنایا جائے۔خواتین کو مساوی حقوق دینے کیلئے مناسب اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

اتر پردیش میں ریاستی انتخابات سے قبل انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نےاس موقع پر تین طلاق کا مسئلہ اٹھایا، مودی کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتیں محض اپنے ووٹ بینک کیلئے مسلمان خواتین کو ان کی حقوق سے محروم رکھنا چاہتی ہیں۔

مودی نے اس موقع پر مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیےکہا کہ مسلم خواتین کی زندگیاں تین طلاقوں سے تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا فون پر تین طلاق دے کر مسلمان خواتین کی زندگی تباہ کرنا درست ہے۔

 

مزید خبریں :