دنیا
24 اکتوبر ، 2016

بھارت میں امریکی سفیرکا متنازع علاقے کا دورہ، چین کا احتجاج

بھارت میں امریکی سفیرکا  متنازع علاقے کا دورہ، چین کا احتجاج

 

بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما کی جانب سے بھارت اور چین کے درمیان متنازع علاقے کا دورہ کرنے پر چین نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے، چین نے متنبہ کیا کہ متنازع علاقے میں تیسرے فریق کی مداخلت معاملات بگاڑ سکتی ہے۔

بیجنگ نے بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما کے ارونا چل پردیش میں متنازع سرحدی علاقے کا دورہ کرنے پر پیر کو شدید احتجاج کیا ، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین امریکی سفیر کے دورے کی مخالفت کرتا ہے۔

اس اقدام سے بھارت اور چین کے سرحدی علاقوں میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے معمول کا دورہ کیا، ارونا چل پردیش بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، واضح رہے کہ کوہ ہمالیہ کا مشرقی علاقہ چین اور بھارت کے درمیان متنازع ہے۔

مزید خبریں :