انٹرٹینمنٹ
24 اکتوبر ، 2016

انتہا پسندوں کیلئے فنکار آسان ہدف ہیں، نصیرالدین شاہ

انتہا پسندوں کیلئے فنکار آسان ہدف ہیں، نصیرالدین شاہ

بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے خلاف ایک اور آواز شامل ہوگئی،اداکار نصیر الدین شاہ کہتے ہیں کہ انتہا پسندوں کے لیے فنکار آسان ہدف ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں سامنے آگئے،وہ انتہا پسندوں پر برس پڑے، انہوں نے فلمسازوں اور سنیما مالکان کو دھمکیاں دینے پرانتہا پسندوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیرالدین شاہ نے فلمسازوں اورسنیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند ہندؤں کی تنظیم مہاراشٹرا نو نیرمان سینا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلمساز اورفلمی صنعت انتہاپسندوں کے لیے آسان ہدف ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شدت پسند ہندؤں کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی حمایت کی اور کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے۔

نصیر الدین شاہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے سرحدیں بند نہیں کیں، ایسے میں فنکاروں کو دھمکیاں دینا اور ان پر پابندی لگانا تکلیف دہ امر ہے۔

 

مزید خبریں :