شہر شہر
25 اکتوبر ، 2016

کوئٹہ حملہ: دھماکوں کے بعد اطراف میں آگ بھڑگ اٹھی

کوئٹہ حملہ: دھماکوں کے بعد اطراف میں آگ بھڑگ اٹھی

 

 

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دستی بم کے 3 دھماکےسنےگئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد ہاسٹل کےاطراف میں آگ لگ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کےبعد آگ پر قابو پانے کےلیے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقعپر پہنچ گئی ہیں اور ابھی یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ آگ پر جزوی طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے ٹریننگ سینٹر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اس سے قبل 5 سے 6 دہشت گردوں نے ٹرینگ سینٹر پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی جاری ہے ۔

 

 

مزید خبریں :