کاروبار
25 اکتوبر ، 2016

پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا چھٹا بڑا ملک ہے، صدر ہنڈا کمپنی

پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا چھٹا بڑا ملک ہے، صدر ہنڈا کمپنی

پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا ہے۔ اٹلس ہنڈا نے پاکستان میں اپنے شیخوپورہ میں واقع موٹر سائیکل پلانٹ کی پیداواری استعداد دگنی کردی ہے، جس کے بعد پلانٹ کی اسمبلی استعداد 600,000 یونٹس سے بڑھ کر 1.2 ملین یونٹس تک پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے صدراور نمائندہ ڈائریکٹر ٹاکا ہیرو ہاچی گو نے اٹلس ہنڈا کے موٹر سائیکل پلانٹ پر نئی دوسری پروڈکشن لائن کی تکمیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب دنیا میں چھٹی بڑی ابھرتی ہوئی موٹر سائیکل مارکیٹ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

اس نئی پروڈکشن لائن کی تکمیل کے بعد اب کمپنی کی مجموعی پیداواری استعداد 1.35 ملین یونٹس تک پہنچ چکی ہے ،جس میں ملک کے جنوبی حصے میں واقع کراچی پلانٹ کی 150,000 یونٹس کی پیداواری صلاحیت بھی شامل ہے۔

 

مزید خبریں :