کھیل
25 اکتوبر ، 2016

ماریہ شراپووا ڈبلیو ٹی اے عالمی رینکنگ سے خارج

ماریہ شراپووا ڈبلیو ٹی اے عالمی رینکنگ سے خارج

معطل روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کو وومن ٹینس ایسوسی ایشن میں سنگلز کی عالمی رینکنگ سےہٹا دیا گیا ہے ۔اس بات کا اعلان پیر کو ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر کیا گیا ۔ گزشتہ ہفتے 29 سالہ ماریہ شراپووا رینکنگ میں 93 ویں پوزیشن پر تھیں ۔

شراپووا ان دنوں اینٹی ڈوپننگ قوانین کی خلاف ورزی کی سزابھگت رہی ہیں ۔ گو کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے 4 اکتوبر کو ان کی سزا میں کمی کر کے 24 ماہ سے 15 ماہ تک کر دی تھی، جس کے بعدسابق عالمی نمبر ایک شراپووا آئندہ برس 26 اپریل سے سرکاری طور پر کھیلوں کا حصہ ہو ں گی ۔

شراپووا کے پاس اتنے پوائنٹس نہیں کہ وہ آئندہ برس فرنچ اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں براہ راست حصہ لے سکیں۔ان کے پاس صرف وائلڈ کارڈ انٹری کا آپشن ہے۔فی الحال وہ صرف نمائشی میچز کھیل سکتی ہیں ۔ رواں برس دسمبر میں شراپووا 2016 فرنچ اوپن کی فاتح گاربائن مگاروز ا کیخلاف نمائشی میچ میڈرڈ میں کھلیں گی، جبکہ ان کی پابندی ختم ہونے کے فوری بعد ہونے والا ٹورنامنٹ فرنچ اوپن 2017 ہوگا۔

 

مزید خبریں :