انٹرٹینمنٹ
25 اکتوبر ، 2016

نئی اینیمیٹڈ فلم ’ٹرولز‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر

نئی اینیمیٹڈ فلم ’ٹرولز‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر

موسیقی کے شوقین ننھے اینیمیٹیڈ کرداروں پر مبنی نئی ہولی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم’ٹرولز‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ،جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ستارے نہ صرف اس موقعے پر بیحد خوش دکھائی دئیے بلکہ مداحوں کو آٹوگراف دیتے اور سیلفیاں بنواتے دکھائی دئیے۔ ہدایتکار مائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورک اینیمیشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کر رہی ہے۔ جواپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں ۔

120ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس فلم کو جینا شے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم کے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے جسٹن ٹِمبر لیک ، اینا کینڈرک، گیون اسٹیفانی، جیمز کوردن ، کنال نیئر اور رون فنچزنے اپنی آوازوں میں ڈائیلاگ اور گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈفینٹسی ٹوینتیتھ سینچری فاکس کے تحت4نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

 

مزید خبریں :