دلچسپ و عجیب
25 اکتوبر ، 2016

پیٹو شخص15 برگر منٹوں میں کھاگیا

پیٹو شخص15 برگر منٹوں میں کھاگیا

مدیحہ نور ... برگر کا نام سنتے ہی اکثر افراد کے منہ میں پانی آجاتا ہے ۔لیکن اس برطانوی شخص کو اگر پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا، جس نے ہزاروں کیلوریز والے برگر منٹوں میں چٹ کردیئے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے چٹورے شخص نے 15برگر اور ڈھیروں فرنچ فرائز صرف 33منٹ میں کھانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

واضح رہے Adam Moranنامی شخص اس سے قبل بھی کھانے کے کئی چیلنج اپنے نام کر چکا ہے اور اکثر ایسے کارنامے انجام دیتا رہتا ہے۔

مزید خبریں :