پاکستان
25 اکتوبر ، 2016

کوئٹہ حملہ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، آرمی چیف کی شرکت

کوئٹہ حملہ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، آرمی چیف کی شرکت

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی، قو می سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، گورنر و وزیراعلی بلوچستان، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں دہشت گردوں کے مذموم حملے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا،شرکاء نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے سمیت امن وامان کی صورتحال پر غور کیا اور نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

بعد میں وزیر اعظم،آرمی چیف اور دیگر شخصیات نے موسیٰ اسٹیڈیم میں شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔

اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے سول اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی، کوئٹہ آمد کےفوری بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف پولیس ٹریننگ کالج گئے اور آپریشن میں حصہ لینے جوانوں سے ملاقات کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں حصہ لینےوالے پولیس افسران، آرمی اورایف سی اہلکاروں سے ملاقات کی اور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی۔

شہید کیپٹن روح اللہ کے لیے تمغہ جرأت جبکہ زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغۂ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن روح اللہ کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی

مزید خبریں :