دنیا
25 اکتوبر ، 2016

آرایس ایس کی ریلیوں پرفاروق عبداللہ کی کڑی تنقید

آرایس ایس کی ریلیوں پرفاروق عبداللہ کی کڑی تنقید

 

مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں ریلیاں نکالنے پرسابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ ہندوانتہا پسند تنظیم پر برس پڑے، ان کا کہناتھا کہ راشٹریہ سیوک سنگھ وادی میں کشیدگی بڑھانا چاہتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارت کی انتہا پسند جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا، فاروق عبداللہ نے کہا آر ایس ایس ڈوڈا اور کشٹوار میں ریلیاں نکال کر مسلمانوں اور ہندووں کے درمیان غلط فہمیاں بڑھانا چاہتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ٰنے تسلیم کیا ، مرکزی اور ریاستی حکومت مقبوضہ وادی میں حالات قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :