شہر شہر
25 اکتوبر ، 2016

کراچی: رینجرز سے مقابلہ،3دہشتگرد ہلاک،2اہلکار زخمی

 

 

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیاجس کے دوران رینجرز اہلکاروں اوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

رینجرز ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں،اسلحہ اوردہشت گردوں کی لاشیں پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن نمبر 12 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :