پاکستان
25 اکتوبر ، 2016

کوئٹہ حملے کی ذمے داری کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش نے قبول کرلی

کوئٹہ حملے کی ذمے داری کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش نے قبول کرلی

 

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور داعش نے قبول کرلی۔

کالعدم داعش نے اپنی ویب سائٹ پر تین مبینہ خودکش حملہ آوروں کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ ان تینوں نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ کیا،جس میں 61 اہلکار شہید ہوئے۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک اعلامیے کے مطابق کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر کارروائی حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی ملا داؤد منصور نے کی۔

مزید خبریں :