دنیا
25 اکتوبر ، 2016

ترکی اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکی اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

ترکی اور یوکرین کے درمیان فوجی تعاون کے سلسلے میں وزارت دفاع کے مشیر اسماعیل دیمیر اور ان کے ہمراہ وفد نے کیف میں یوکرین کی سلامتی و دفاعی کونسل کے سیکریٹری الیگزینڈر تورچینوف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تورچینوف نے یوکرین اور ترکی کے درمیان فوج کے تکنیکی شعبوں میں تعاون کےلیے قائم کمیشن کی کار کردگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ایک بکتر بند گاڑی،راکٹ اور طیاروں کی تیاری جیسے اہم منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

اس موقع پر ترک مشیر اسماعیل دیمیر نے بھی کہا کہ ترکی اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھنا چاہیئے جس کےلیے مشترکہ منصوبوں پر عمل در آمد ضروری ہے۔

مزید خبریں :