دنیا
26 اکتوبر ، 2016

دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، امریکا

دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جا ن کربی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمےکی کوششوں میں حکومت پاکستان کےساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جامع اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

جا ن کربی نے بتایا کہ ہم پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں اور امریکا پر امن احتجاج کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

کربی کا کہنا ہے کہ خطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان براہ راست کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان ایسے تمام جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرے جو ہمسایہ ممالک پر حملہ کرتےہیں۔

کوئٹہ سانحے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتےہیں۔

جان کربی نے بتایا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک بزدلانہ، سفاکانہ اور ہولناک حملہ ہے اور پاکستان اس طرح کی دہشت گردی کا پہلی بار نشانہ نہیں بنا۔

مزید خبریں :