شہر شہر
26 اکتوبر ، 2016

کراچی: شیر شاہ اور پاپوش نگر میں آتشزدگی،قابو پالیا گیا

کراچی: شیر شاہ اور پاپوش نگر میں آتشزدگی،قابو پالیا گیا

شیر شاہ میں پلاسٹک کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے بر وقت آگ پر قابو پا لیا۔ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

جبکہ دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پاپوش نگر صرافہ مارکیٹ میں کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ کو 2 فائر ٹئنڈرز کی مدد سے بجھا دیا گیا۔ آگ کے باعث دکانوں میں موجود اشیا جل گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :