کھیل
26 اکتوبر ، 2016

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو ہرادیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو ہرادیا


ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر 3قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔

پاکستان کی جانب سے علیم بلال نے 2، رضوان سینئر اور عرفان جونیئر نے ایک، ایک گول کیا۔

جاپان کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ کل چین کے خلاف کھیلے گا۔

 

مزید خبریں :