کھیل
26 اکتوبر ، 2016

پہلے فلڈلائٹس فرسٹ کلاس میچ میں فاٹا نے 584رنز بناڈالے

پہلے فلڈلائٹس فرسٹ کلاس میچ میں فاٹا نے 584رنز بناڈالے

 

گراؤنڈز کی عدم دستیابی ، سہولتوں کا فقدان اور نامساعد حالات کے باوجودفاٹا میں کرکٹ کا کھیل خوب ترقی کر رہا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تاریخ کے پہلے فلڈ لائٹس فرسٹ کلاس میچ میں فاٹا کے بیٹسمینوں نے نیشنل بینک کےخلاف 584 رنز داغ دیئے ۔

فاٹا کے لوگ بہادر تو مانے ہی جاتے ہیں اب کرکٹ کے میدان میں بھی اپنی طاقت اور مہارت دکھا رہے ہیں ۔ قذافی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کا تاریخی فلڈ لائٹس میچ جو فاٹا کا بھی پہلا ڈے نائٹ میچ تھا،ٹیم کی کارکردگی ایسی کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائے۔

نیشنل بینک کے خلاف 335 رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں فاٹا نے 5وکٹوں پر 584 رنز بنا کر میچ ڈرا کر دیا ۔ آصف علی نے 225رنز اسکور کیے۔

مزید خبریں :