پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

عمران کا کینیڈین بزنس مین پر شہباز شریف کا فرنٹ مین ہونے کا الزام

 

پی ٹی آئی اور ن لیگ میں بیانات کی جنگ میں شدت آگئی،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین جاوید صادق پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا فرنٹ مین ہونے کا الزام لگایا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین جاوید صادق کی تصاویر جاری کر کے ان پر یہ الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ شہباز شریف ترقیاتی منصوبوں میں فرنٹ مین جاوید صادق کے ذریعے اربوں روپے کمیشن سمیٹ رہے ہیں ۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ٹھیکے جاوید صادق کو مل رہے ہیں، پیسہ شہباز شریف کی جیب میں جاتا ہوگا، جاوید صادق شہباز شریف کو 26ارب روپے کمیشن کما کر دے چکا ہے،جبکہ ملتان موٹروے میں جاوید صادق کا15ارب روپے کا کمیشن ہے۔

مزید خبریں :