پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

میں چینی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں ، جاوید صادق

میں چینی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں ، جاوید صادق

 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات پر جاوید صادق کا کہنا ہے کہ وہ چینی کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہیں،شریف فیملی کا کوئی فرد اُن کے ساتھ شراکت دار نہیں ہے ۔

جاوید صادق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں 3کمپنیاں شامل ہیں جن میں ان کی کمپنی بھی ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملتان سکھر موٹروے کے لیے سرمایا چین سے آ رہا ہے، جبکہ ارفع کریم ٹاور منصوبہ پرویز الٰہی دور کا ہے۔

جاوید صادق نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کے ادارے کو شہباز شریف نے کوئی ٹھیکا نہیں دیا۔

مزید خبریں :