دنیا
26 اکتوبر ، 2016

روسی اور شامی طیاروںکی ادلب پر بمباری، بائیس افراد ہلاک

روسی اور شامی طیاروںکی ادلب پر بمباری، بائیس افراد ہلاک

شامی صوبہ اِدلب کے دیہاتی علاقہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لندن میں قائم شامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روسی اور سرکاری طیاروں نے بدھ کے روز شام کے مغربی صوبہ اِدلب کے دیہاتی علاقہ حاس پر لگاتار چھ بار بمباری کی، جس سے دو اسکولوں کو شدید نقصان ہوا۔

بمباری کے باعث بائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں، بیشتر مرنے والے اسکول کے کم سن بچے تھے جنھیں اسکول انتظامیہ نے بمباری کی وجہ سے جلدی چھٹی دیکر اپنے گھروں کے لئے روانہ کردیا تھا۔ 

 

مزید خبریں :