دنیا
26 اکتوبر ، 2016

ایران :زمین اور سمندر میں نشانہ بنانے والا خودکش ڈرون تیار

ایران :زمین اور سمندر میں نشانہ بنانے والا خودکش ڈرون تیار

ایران نے ایسا خودکش ڈرون تیار کرلیا جو زمین اور سمندر میں اہداف کو خودکش مواد سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک خودکش ڈرون تیار کرلیا ہے جو زمین اور سمندر میں اہداف کو خودکش مواد سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نیا ڈرون سمندری نگرانی کیلئے بنایا گیا ہے۔

ایرانی ایجنسی کے مطابق اسے میزائل سے لیس کئے جانے کا ارادہ نہیں، یہ ڈرون سمندر کے اوپر 2 فٹ تک کم سے کم اونچائی پر اڑ سکتا ہے۔اس میں نصب جدید ملٹری کیمرے سے رات میں بھی کام لیا جاسکتا ہے۔

 

مزید خبریں :