دلچسپ و عجیب
26 اکتوبر ، 2016

برازیل کے اسٹور میں لوٹ سیل، خریدار آپے سے باہر

برازیل کے اسٹور میں لوٹ سیل، خریدار آپے سے باہر

 

برازیل کے ایک بڑے اسٹور میں لوٹ سیل لگا دی گئی جس کے بعد خریدار آپے سے باہرہوگئے۔

بڑے اسٹورز کی سالگرہ پر دنیا بھر میں سیل لگادی جاتی ہے اور کئی اشیاء عام دنوں کے مقابلے میں کافی سستی فراہم کی جاتی ہیں جس سے خرید و فروخت میں بہت تیزی آجاتی ہے۔

برازیل کے شہر ریو میں واقع ایک اسٹورکے باہر بھی سالگرہ کی سیل کے موقع پر لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا اورگھنٹوں پہلے اسٹور کھلنے کا انتظار کرنے لگا۔

جیسے ہی اسٹور کی انتظامیہ نے مرکزی دروازہ کھولا تو اس کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں افراد ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے سامان خریدنے کیلئے اندر داخل ہوگئے۔

ادھر اسٹور کے اندر بھی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر چھینا جھپٹی شروع ہوگئی جس پر انتظامیہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :