پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

پیارے سیاست دانو! جس شاخ پر بیٹھے ہو اُسے مت کاٹو: عاصمہ جہانگیر

پیارے سیاست دانو! جس شاخ پر بیٹھے ہو اُسے مت کاٹو: عاصمہ جہانگیر

 

وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پیارے اورعزیز سیاست دانو، جس درخت کی شاخ پر بیٹھے ہو اسے مت کاٹو، اس کا سب سے زیادہ نقصان سیاست دانوں کو ہی ہوگا۔

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ادارے نہیں ہیں تو الیکشن بند کریں اور عمران خان بھی گھر چلے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی ادارے نہیں تو پھر انتخابات بند کر دیں اور خود بھی گھر چلے جائیں، ایسی صورتحال ہوتو سیاسی پارٹیوں کا کیا کام رہ جاتا ہے۔

عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ آزادی اظہار پر یقین ہے لیکن جب کوئی کھلم کھلا منتخب حکومت کو روک رہا ہو تو برداشت ختم ہو جاتی ہے،سیاسی سرمایہ داروں کی پاکٹ پارٹیوں کو جان لینا چاہیے کہ اُن کا دور گزر چکا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ سانحہ کوئٹہ کے پیچھے بین الااقوامی سازش ہو سکتی ہے لیکن حملہ آورپیراشوٹ سے نہیں آتے،ہمیں اپنے اندر گھسی ہوئی دہشت گردی مل کر ختم کرنا ہو گی۔

مزید خبریں :