پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

پولیس کارکنوں کی گرفتاریوں سے باز رہے، محمود الرشید

پولیس کارکنوں کی گرفتاریوں سے باز رہے، محمود الرشید

 

ذیشان بخش...پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے توقع ظاہر کی ہے کہ پنجاب پولیس کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں سے باز رہے گی۔

آئی جی پنجاب کے نام خط میں میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے2 نومبر کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پولیس کارکنوں کو حراست میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ احتجاج آئین کے مطابق ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو حراست میں لینے کیلئے پولیس پر دباؤ افسوسناک ہے۔ امید ہے پولیس بلاجواز گرفتاریوں سے باز رہے گی۔

مزید خبریں :