شہر شہر
27 اکتوبر ، 2016

لاہور: گرین ٹاون میں سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد زیرحراست

لاہور: گرین ٹاون میں سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد زیرحراست

 

زاہد حسین...لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ ہونے پر7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاون سے ملحقہ کچی آبادیوں میں حساس اداروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں اور کرایہ داروں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے۔

ان کی بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ ہونے پر7 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :