دنیا
27 اکتوبر ، 2016

ادلب: فضائی حملہ میں28افراد ہلاک

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلب میں ایک فضائی حملے میں اسکول پر بم گرنے سے 22بچوں سمیت28 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 اساتذہ بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے فضائی حملے کی تصدیق بھی کی ہے۔ حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے، یونی سیف نے اسے بڑا سانحہ اور ظلم قرار دے دیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت پر بم گرنے سے بہت سے بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شامی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ بم شامی یا روسی فضائیہ نے گرایا تھا اور فضائیہ نے اس کے علاوہ ایک قریب گاؤں میں 6حملے بھی کیے ہیں۔ 

مزید خبریں :