دنیا
27 اکتوبر ، 2016

اٹلی کے وسطی علاقوں زلزلہ، درجنوں افراد زخمی

اٹلی کے وسطی علاقوں زلزلہ، درجنوں افراد زخمی

راحت علی...اٹلی کے وسطی علاقوں میں زلزلے کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ متعدد عمارتوں اور گرجا گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اٹلی کے وسطی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یکے بعد دیگر آنے والے جھڑکوں کی شدت بالترتیب 5.4، 6.1 اور 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتیں اور پرانے گرجا گھر منہدم ہوگئے، جن میں امبریا ریجن میں واقع 15ویں صدی کا تاریخی گرجا گھر بھی شامل ہے۔زلزلے کے باعث امیٹرائس میں بھی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ ریجن اگست میں آنے والے زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ زلزلے کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں :