خصوصی رپورٹس
27 اکتوبر ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے 69 سال مکمل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے 69 سال مکمل

محمد انس شاہ ... دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔جنت نظیر وادی میں آج بھارتی فوج کو ظلم و ستم ڈھاتے ہوئے 69برس ہوچکے مگر کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبایا نہ جاسکا۔

یوں تو وہ 27 اکتوبر کی صبح تھی مگر کشمیریوں کے لیے تاریک دن ۔جب بھارت نے اپنی فوجیں وادی میں اتاریں اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس وادی پر اپنا تسلط قائم کرلیا۔تب سے آج تک بھارت وادی پر پنجے گاڑھے بیٹھا ہے ۔

وادی لہو لہان ہے،آزادی مانگنے کی پاداش میں ہزاروں کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔آزادی کی تمنا لیے کشمیروں کی یہ تیسری نسل ہے،جن پر پہلے سے بھی زیادہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔نہ صرف پرامن شہریوں کو غائب کیا جارہا ہے بلکہ خواتین اور بچوں تک کو،پیلیٹ گن سے چھروں سے نشانا بنایا جارہا ہے۔

کشمیریوں کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ اپنا وہ حق خودارادیت چاہتے ہیں جو انہیں قیام پاکستان کے وقت دیا گیا تھا۔اقوام متحدہ بھی کشمیریوں کا یہ حق تسلیم کرتے ہوئے استصواب رائے کی کئی قراردادیں منظور کرچکا ہے لیکن اب تک بھارت سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کراسکا۔


فرانس میں مہاجرین کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی،درجنوں خیمے جل گئے،خیموں میں رہائش پذیر تمام مہاجرین کو بحفاظت نکال لیا گیا

 

 

مزید خبریں :