صحت و سائنس
27 اکتوبر ، 2016

تھر میں ڈینگی نے شدت اختیار کر لی،162 متاثر

تھر میں ڈینگی نے شدت اختیار کر لی،162 متاثر

 

تھر کے صحرا میں ڈینگی پہ قابو نہ پایا جا سکا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 13 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

صحرائے تھر میں ڈینگی کے مرض نے شدت اختیار کر لی ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں ضلع بھر میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو باسٹھ ہو گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز میں چھ مٹھی، چار اسلام کوٹ، ایک چھاچھرو اور دو ننگر پارکر سے تعلق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے والےمریضوں کی تعداد ایک سو ایک ہے۔

مزید خبریں :