کاروبار
27 اکتوبر ، 2016

بجلی پونے تین روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

بجلی پونے تین روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان


ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی پونے تین روپے سستی ہونے کا امکان ہے ۔ نیپرا بجلی سستی کرنے سے متعلق کل سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔


نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کےذریعے فی یونٹ بجلی 2روپے76پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے ۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کیلئے فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 6روپے 43پیسے مقرر کی گئی تھی ،تاہم بجلی پیداوار کے حتمی اعدادوشمار آنے پر یہ 3روپے 67پیسے رہی۔

نیپرا کل درخواست کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی ۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔

 

 

مزید خبریں :