انٹرٹینمنٹ
27 اکتوبر ، 2016

جہاں وطن کی عزت کا سوال آئے، وہاں پاکستان کے ساتھ ہیں ،راحت فتح علی

جہاں وطن کی عزت کا سوال آئے، وہاں پاکستان کے ساتھ ہیں ،راحت فتح علی

 

معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ جہاں وطن کی عزت کا سوال آئے، وہاں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،دو ہزار سترہ میں استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں کنسرٹس کئے جائیں گے۔

معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے لیجنڈ ری گائیک استاد نصرت فتح علی خان کی بیسویں برسی پر اڑتالیس کنسرٹس کرنے کا اعلان کیا۔

استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ اڑتالیس ممالک کے کنسرٹس میں بھارت جانے کا ارادہ بھی ہے لیکن جہاں ملک کی عزت کا سوال آئے گا وہاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

استاد راحت فتح علی خان نے آئندہ برس استاد نصرت فتح علی خان اکیڈمی شروع کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

مزید خبریں :