پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

وزیراعظم نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب

وزیراعظم نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب

 

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کرنےکے کیس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے یکم نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی،درخواست گزارکامؤقف ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی کا ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر مسترد کیا۔

پاناما لیکس میں کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود وزیراعظم کو نااہل قرارنہیں دیا گیا،عدالت نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے یکم نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :