پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

شراب خانے بند کرنے کےحکم پر عمل درآمد شروع ہوگیا

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شراب خانے بندکرانے کے حکم جاری ہونے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شراب خانے بندکرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،سندھ پولیس نے احکامات ملتے ہی شراب خانوں کو بندکرانا شروع کردیا۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعیب احمد صدیقی کی جانب سے شراب خانے بندکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام شراب بیچنے والی دکانوں کو فوری بندکردیا جائےاورنوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔

دوسری جانب احکامات ملتے ہی سندھ پولیس حرکت میں آگئی اور شراب بیچنے والے اسٹور بندکرانا شروع کردیے گئے ،پولیس نے اندرون سندھ مٹیاری،نوشہرو فیروز،سانگھڑ،دادو اور شہید بینظیرآباد میں شراب بیچنے والے اسٹور بندکرادیے ہیں۔

 

مزید خبریں :