پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

پی ٹی آئی دھرنہ، لاہور پولیس کی چھٹیاں منسوخ

پی ٹی آئی دھرنہ، لاہور پولیس کی چھٹیاں منسوخ

 

میاں محمد عابد ... لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے دھرنے سے پہلے ہی افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں تاہم حکومت سے احکامات ملنے پر پکڑ دھکڑ شروع ہو گی۔

لاہور پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کی گئی ہےجس کے تحت تھانوں کی سطح پر الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ہر ٹیم میں 20 پولیس اہلکار شامل ہوں گے تھانوں میں حاضر پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کو گھر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ا سپیشل برانچ نے پی ٹی آئی کے 700 متحرک کارکنوں کی فہرستیں متعلقہ پولیس کو فراہم کر دی ہیں ،تاہم گرفتاریوں کا سلسلہ حکومت کی طرف سے احکامات ملنے کے بعد شروع ہو گا۔

 

مزید خبریں :