پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

شیخ رشید کا2 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے، صدیق الفاروق

شیخ رشید کا2 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے، صدیق الفاروق

 

امین حفیظ ... متروکہ وقف املاک بورڈکےچیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 2 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے،وہ عدالتی حکم کے خلاف اپیل کرتے ہیں اورنہ ہی پراپرٹی کا معاوضہ ادا کررہے ہیں۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگومیں صدیق الفاروق نےشیخ رشید کو پنجابی کی کہاوت کے مطابق ’چور نالے چتر‘‘ قرار دیا،ان کاکہناتھاکہ لال حویلی کا متروکہ وقف املاک بورڈسے کوئی تعلق نہیں، لیکن لال حویلی سے ملحقہ ایک ہال اور6 کمروں پر مشتمل گھر متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اس پر شیخ رشید کا ناجائز قبضہ ہے،صدیق الفاروق نےبتایاکہ عدالت نے شیخ رشید کویہ پراپرٹی خالی کرنے کا حکم دے رکھا ہے،لیکن وہ قبضہ ختم کرنے کی بجائے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

 

مزید خبریں :