پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جگہ جگہ احتجاج

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جگہ جگہ احتجاج

زاہد حسین ... راولپنڈی واقعہ کے خلاف لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جگہ جگہ احتجاج کیا۔ ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے راولپنڈی واقعہ کے خلاف لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مین بلیوارڈ گلبرگ، لالک جان چوک ڈیفنس ،مال روڈ انڈر پاس، بند روڈ اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

مزید خبریں :