پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

بلوچستان حکومت کیجانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ منظور

بلوچستان حکومت کیجانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ منظور

ندیم کوثر ... بلوچستان حکومت نے ڈاکٹروں کو تنخواہوں کے خصوصی پیکج کی فراہمی سے متعلق محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری کا فیصلہ کرلیا ، تاہم اسے ڈاکٹروں کی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضر رہنے سے مشروط کیا جائیگا۔

یہ بات وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈکس ایسوسی ایشن کے وفد کو بتائی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے سانحہ پی ٹی سی کے زخمی پولیس اہلکاروں کوفوری طبی امداد اور علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کی کارکردگی قابل تعریف رہی، کچھ عرصہ قبل تک اس بات کا تصور بھی نہیں تھا کہ سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کسی ہنگامی صورتحال میں اس قسم کی بہترین سہولیات دستیاب ہونگی۔

وزیراعلیٰ نے پیرا میڈیکس کے سروس اسٹرکچر میں ترمیم کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری صحت کو تمام ضلعی ہسپتالوں میں ڈائیلائسز کی سہولت کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

مزید خبریں :