دلچسپ و عجیب
28 اکتوبر ، 2016

انسانی ٹاور کی تخلیق کا سالانہ میلہ

انسانی ٹاور کی تخلیق کا سالانہ میلہ

اسامہ خالد ... انوکھے تہواروں کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ملک اسپین کے ٹاؤن والز میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

سالانہ تاراگوناٹاورنامی اس فیسٹیول کے موقع پر منعقد کئے گئے خصوصی مقابلوں میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی ۔

ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہوکر انسانی مینار بنا ڈالا جس پر وہاں موجود ہزاروں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اورمقابلے کے شرکاء کودل کھول کر داد دی۔

واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت 18ویں صدی میں اسپین کے شہرتاراگوناسے شروع ہوئی جوگذشتہ کئی دہائیوں سے ہر سال باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :