خصوصی رپورٹس
04 نومبر ، 2016

دیوالی پر دہلی کا دیوالیہ نکل گیا

دیوالی پر دہلی کا دیوالیہ نکل گیا

دیوالی پر بھی دہلی کا دیوالیہ نکل گیا ،آتش بازی سے ہوا میں زہرگھل گیا ،ایک ہی رات میں دہلی کے کئی علاقوں میں آلودگی 42 گنا بڑھ گئی ۔

ماحولیاتی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 17سال میں دہلی کو بدترین اسموگ کا سامنا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کواندرا گاندھی ایئرپورٹ پر حد نگاہ 300 سے 400 میٹر سے بھی کم رہ گئی تھی۔چین میں یہ صورتحال ہوتی تو وہاں ریڈ الرٹ جاری ہو جاتا۔

نئی دہلی میں بھی اسموگ کی خطرناک صورتحال کےباعث اعلیٰ عدلیہ نے ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پرپابندی لگا دی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع ہے۔

پاکستان اور بھارت کے علاوہ صحت کے لیے خطرناک اسموگ نے دنیا کے کئی شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

اٹلی کے دارالحکومت میلان میں اسموگ سے نمٹنے کےلیے صبح چھ سے شام چار تک پرائیویٹ گاڑیاں چلانے پرپابندی عائد ہے جبکہ سرکاری ٹرانسپورٹ کا کرایہ کم کردیا گیا ہے ۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں اسموگ کا لیول دوسو درجہ پارکرجانے کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے اور حکام نے صرف تصدیق شدہ نمبرپلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پرلانے کی اجازت دےرکھی ہے ۔

 

مزید خبریں :