صحت و سائنس
04 نومبر ، 2016

صحت کیلئے خطرناک اسموگ کا دنیا کے کئی شہروں پر راج

صحت کیلئے خطرناک اسموگ کا دنیا کے کئی شہروں پر راج

 

صحت کے لیے خطرناک اسموگ نے دنیا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔

اٹلی کے دارالحکومت میلان میں اسموگ سے نمٹنے کےلیے صبح چھ سے شام چار بجے تک پرائیوٹ گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد ہے جبکہ سرکاری ٹرانسپورٹ کا کرایہ کم کردیا گیا ہے۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں اسموگ کا لیول دوسو درجہ پار کر جانے کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے اور حکام نے صرف تصدیق شدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

پڑوسی ملک بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی اسموگ کی خطرناک صورتحال کےباعث اعلیٰ عدلیہ نے ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پرپابندی لگا دی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع ہے۔

مزید خبریں :