پاکستان
05 نومبر ، 2016

وسطی پنجاب میں شدید دھند ، بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

وسطی پنجاب میں شدید دھند ، بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گرد آلود دھند کا سلسلہ مزید 6 روز برقرار رہے گا،خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری، بالائی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی،آئندہ 10روز تک بارش کا امکان نہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے اور وسطی پنجاب اور سندھ میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھند کا سلسلہ مزید ایک ہفتے جاری رہنےکا امکان ہے ، ملک کے بیشتر میدانی اور بالائی علاقے سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔

پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح اور رات کے وقت چھانے والی دھند نے ڈرائیوروں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے، پنجاب میں ملتان،چیچہ وطنی، گوجرانوالہ ، جہانیاں اور ملحقہ علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نظر انتہائی کم ہے ۔

سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی ہلکی دھند ہے ، بلوچستان کے بالائی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم بتدریج سرد ہوتا جا رہا ہے، ملک کےبالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کے بعد موسم کافی سرد ہوگیا ہے۔

ادھرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔

 

مزید خبریں :