Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
07 دسمبر ، 2016

قندیل قتل کیس : تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل

قندیل قتل کیس : تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل

 

ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ مقدمے کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا ۔

اس کیس کی تفتیش پہلے ہومو سائیڈ شعبہ کے انسپکٹر حیدر کے پاس تھی جسے نا اہلی کا مظاہرہ کرنے پر سابق سی پی او اظہر اکرم نے تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد انسپکٹر عطیہ جعفری کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا جن سے کچھ عرصہ بعد تفتیش واپس لے کر انسپکٹر ارشاد الحسن کے حوالے کر دی گئی۔

عدالتی معاملات کے باعث تفتیش دوبارہ ان سے لے کر انسپکٹر عطیہ جعفری کے حوالے کی گئی، انسپکٹر عطیہ جعفری کے ڈی ایس پی بننے پر اب یہ تفتیش تھانہ مظفر آباد سرکل کے ہومو سائیڈ شعبہ کے سب انسپکٹر نور اکبر کے پاس چلی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی کو ملتان میں ان کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا ۔

Advertisement