کاروبار
08 دسمبر ، 2016

مارکیٹنگ کمپنیوں نےایل پی جی 10 روپے فی کلو سستی کردی

مارکیٹنگ کمپنیوں نےایل پی جی 10 روپے فی کلو سستی کردی

 

مارکیٹنگ کمپنیوں نےایل پی جی 10 روپے فی کلو سستی کردی ہے ، چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومتی کوشش سے سردیوں میں پہلی بار ایل پی جی سستی ہوئی ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمت میں کمی کےبعد گھریلو سلنڈر 100روپے اورکمرشل سلنڈر 400روپے سستا ہو گیا ہے ، نئی قیمت کا اطلاق فوری ہوگا ۔

کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 85روپے ، لاہور،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،فیصل آباد اورپشاور میں 90 روپے کلو ہوگی ۔

رحیم یارخان، صادق آباد اورگجرات میں ایل پی جی کی قیمت100روپے کلو ہوگی جبکہ شمالی علاقہ جات، راولپنڈی اوراسلام آباد میں ایل پی جی 110روپے کلو دستیاب ہوگی۔

مزید خبریں :