کھیل
09 دسمبر ، 2016

ماضی میں کتنے رنز بنائے کبھی نہیں سوچتا، یونس خان

ماضی میں کتنے رنز بنائے کبھی نہیں سوچتا، یونس خان

فرحان قادر ... سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میں کے پہلے دن پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے کتنے رنز بنائے کبھی نہیں سوچتے۔حال میں رہ کر پرفامنس کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

کینز میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پریکٹس میچ کے پہلے دن پاکستان کی کاکردگی تسلی بخش رہی۔آؤٹ فیلڈ سلو اور بڑا گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے اس وکٹ پر اسکور 208 رنز کم نظر آرہا ہے لیکن پاکستانی بولرز نے اچھا آغاز کیا ہے ۔

یونس خان نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے کتنے رنز بنائے اس بارے میں کچھ نہیں سوچتے بلکہ حال میں رہ کر پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں پریکٹس میچ سے تمام کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملے گی ۔

 

مزید خبریں :