کاروبار
09 دسمبر ، 2016

پاکستان اسٹاک: انڈیکس 45ہزارکی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک: انڈیکس 45ہزارکی سطح عبور کرگیا

 


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کی لہر 100 انڈیکس کو 360 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار سے اوپر لے گئی۔

اس تاریخی موقع پر جے ایس سیکورٹیز نے اپنے برقی پیغام میں کہا ہےکہ سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے تقریباً 22 کروڑ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے لیکن اسکے باوجود انڈیکس مستحکم رہا کیونکہ مقامی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کی کارکردگی پر اعتماد ہے۔ پی ایس ایکس نے رواں سال 37 فیصد منافع کمایا ہے۔

آئندہ سال پاکستان کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت کے بعد بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :