کھیل
09 دسمبر ، 2016

بنگلا دیش پریمیئر کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوگا

بنگلا دیش پریمیئر کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوگا


بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج ڈھاکا ڈائنا مائٹس اور راج شاہی کنگز ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے ، راج شاہی کے کپتان چیمپئن سیمی ہیں تو ڈھاکا میں سونگ کے چیمپئن ڈیوائن براووشامل ہیں ۔

ڈیرن سیمی، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کو دو بار عالمی چیمپئن بنایا، راج شاہی کنگز کو بی پی ایل کےفائنل میں پہنچایااور آج ان کی ٹیم جیت کے لیے پر عزم ہے۔ ٹیم میں پاکستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کے کئی کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب شکیب الحسن کی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس ہے، جس کے اہم ہتھیار سنگاکارا، لوئیس اور آندرے رسل ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ چیمپئن آل راؤندر ڈی جے براوو بھی ڈائنامائٹس کا حصہ ہیں ۔

بی پی ایل ٹائٹل کےلیے یہ فیصلہ کن میچ شام پونے 5بجے شروع ہوگا اور پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

 

 

مزید خبریں :