دنیا
09 دسمبر ، 2016

بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا

بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا

 


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج وادی بھر میں آزادی اجتماعات کئے جائیں گے ،اننت ناگ میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کا خون بہانے سے باز نہ آئیں۔اننت ناگ میں مزید 4کشمیریوں کو شہید کردیا۔بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف آج وادی بھی میں کشمیری عوام آزادی اجتماعات منعقد کریں گے۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر پورے ہفتے احتجاجی ریلیاں،مارچ ،اجتماعات کئے جائیں گے،حریت رہنماؤں نے احتجاجی مظاہروں میں 15 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

 

 

مزید خبریں :