انٹرٹینمنٹ
09 دسمبر ، 2016

سال 2016کی’ یوٹیوب‘ٹاپ 10 میوزک ویڈیوز

سال 2016کی’ یوٹیوب‘ٹاپ 10 میوزک ویڈیوز

یو ٹیوب پاکستان نے سن 2016ء کے لیے’ ٹاپ 10 ویڈیوز‘ اور’ میوزک ویڈیوز‘ کی فہرست جاری کردی ہے۔میوزک ویڈیوز میں سرفہرست راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا گانا ’آفرین آفرین ‘ رہا جو سب سے زیادہ مرتبہ دیکھا اور سنا گیا۔

اس فہرست کے باقی میوزک ویڈیوز پر نظر ڈالیں تو اس کی ترتیب کچھ یوں ہے ۔ فلم ’باربار دیکھو‘کا گانا ’کالا چشمہ‘ ،’بے بی کو ’بیس ‘ پسند ہے‘ فلم سلطان، ’تمہیں دل لگی‘ راحت فتح علی خان، ’اے راہ حق کے شہیدو‘ ، ’تیرا وہ پیار‘ (نوازشیں کرم) مومنہ مستحسن اور عاصم اظہر ، قرأت العین بلوچ کا ’’سائیاں‘‘، دی چین اسموکرز-کلوزر (گانا) ہالسے،’ رنگ‘، راحت فتح علی خان اور امجد صابری، آقا ۔۔عابدہ پروین اور علی سیٹھی ۔

ان ویڈیوز کا انتخاب پاکستانی ناظرین کی جانب سے ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے صرف کیے گیے وقت، شیئر کرنے، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر باقاعدہ طور پر اپنی سروسز کا آغاز کرنے کے بعدیوٹیوب کی جانب سے منتخب کی گئی یہ ویڈیوز پاکستان میں سال کے شروع سےروزانہ شیئرکی جانے والی دلچسپ جدت ا ورتخلیقی صلاحیتوںکو اجاگر کرتی ہیں۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میںان ویڈیوز اور میوزک ویڈیو ز کو دیکھنے والوں کی تعداد 550ملین رہی جنہوں نے ان ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے25 ملین گھنٹے صرف کیے۔ان ویڈیوز کے پس منظر میں وہ چینلز بھی شامل ہیں جن کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد40 ملین ہے اور جن کے ناظرین مزاحیہ، آگاہی پر مبنی اور تفریحی ویڈیوز باقاعدگی سے دیکھتے ہیں۔

 

 

مزید خبریں :