کھیل
09 دسمبر ، 2016

بی پی ایل فائنل،ڈھاکا کا راج شاہی کو 160 رنز کا ہدف

بی پی ایل فائنل،ڈھاکا کا راج شاہی کو 160 رنز کا ہدف

 

بنگلادیش پریمیئرلیگ کا فائنل میچ جاری ہے، جس میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے راج شاہی کنگز کو 160 رنز کا ہدف دیا ہے، راج شاہی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے، سنسنی خیز میچ صرف جیوسوپر سے براہ راست پیش کیا جارہا ہے۔

راج شاہی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ڈھاکا ڈائنامائٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 159رنز بنا لیے۔

ڈھاکا ڈائنامائٹس کے نمایاں اسکورر ایون لیوائس نے 45اور سنگاکارا نے 36رنز بنائے، راج شاہی کنگز کے فرہاد رضا 3وکٹیں حاصل کرلے سب سے کامیاب بالر رہے۔

مزید خبریں :